مارننگ شو ہوسٹ اوراداکارہ نادیہ خان نے دوسری شادی کر لی

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی نادیہ خان گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھیں اور اب انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو جاری کردی ہے۔

خن کی شادی کے حوالے سے افواہیں گزشتہ کئی ہفتوں سے سامنے آرہی تھیں کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے اور جلد شادی کرنے جارہی ہیں مگر نادیہ خان نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اور گزشتہ روز اچانک نادیہ خان نے ایک نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی، ان کے شوہر فیصل ممتاز پاک فضائیہ میں ونگ کمانڈر رہ چکے ہیں۔

نادیہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں ان کے مہندی لگے ہاتھ اور سبز رنگ کے عروسی جوڑے کی جھلک نظر آئی تھی۔انہوں نے لکھا تھا ‘اپنی شادی کی تصاویر اپنے مداحوں اور فالورز کے ساتھ آئندہ چند گھنٹوں میں شیئر کروں گی’۔

تاہم انہوں نے نے اپنے شوہر کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا اور اب انہوں نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کی ویڈیو کا لِنک شیئر کردیا۔ویڈیو کے مطابق نادیہ خان کی شادی اسلام آباد میں واقع فارم ہاؤس پر ایک نجی تقریب میں ہوئی۔

نادیہ خان کے یوٹیوب چینل آؤٹ اسٹائل ود نادیہ پر ان کی شادی کی البم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ اداکارہ و میزبان کے مداحوں اور فالوورز کے لیے شادی کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔یہ ویڈیو اسلام آباد میں ان کے فارم ہاؤس ہر قریبی دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ خوبصورت نجی تقریب میں ہونے والی شادی کی تقریب کے یادگار لمحات کی تصاویر ہیں۔

نادیہ خان نے درخواست کی ان کے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ (ر) کے حوالے سے تبصرہ کرنے میں نرمی برتیں کیونکہ وہ ہماری پاک فضائیہ میں فائٹر پائلٹ رہے ہیں اور افواج پاکستان کے دوسرے بہادر افسران کی طرح بے پناہ احترام کے مستحق ہیں۔

نادیہ خان نے ٹی وی پر اپنے کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے بندھن سے کیا تھا جو بہت زیادہ مقبول ہوا بلکہ اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے۔اس ڈرامے میں کام کرنے پر انہیں اس سال کی بہترین پی ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا تھا، جس کے بعد پل دو پل، دیس پردیس اور لاگ جیسے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔

تاہم 2000 کے بعد کئی برس تک ڈراموں سے دور رہیں اور ٹی وی ہوسٹ کے طور پر زیادہ سرگرم رہیں۔تاہم ڈراموں میں ان کی واپسی 2017 میں ‘ایسی ہے تنہائی’ سے ہوئی جبکہ اس وقت وہ پی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ یہ نادیہ خان کی تیسری شادی ہے اور پہلی 2 شادیوں سے ان کے 3 بچے ہیں، ان کی بیٹی کا نام علیزے بڑے بیٹے کا نام اذان اور چھوٹے کا نام کیان ہے۔تاہم گزشتہ روز اپنی پوسٹ پر ایک مداح کے کمنٹ کے جواب میں نادیہ خان نے کہا تھا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے اور انہوں نے کیان کو گود لیا ہے۔کچھ ماہ پہلے پی ٹی وی کے ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here