متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بڑی آفرکرا دی

0

ابو ظہبی (اے ون نیوز) متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کفیل کے بغیر کاروبار کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کفالہ سسٹم ختم کردیا۔ غیر ملکی سرمایہ کار 100 فیصد ملکیت رکھتے ہوئے امارات میں اپنی کمپنی یا دفتر قائم کرسکیں گے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے اس حوالے سے شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار اور صنعتکار کسی قومیت کی پابندی کے بغیر امارات میں اپنی ذاتی کمپنی یا دفتر قائم کرسکیں گے ۔ کوئی کاروباری ادارہ چاہے تو امارات میں اپنی شاخ بھی کھول سکتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here