محبت میں مبتلا نوجوان جوڑے نے ایک ساتھ خود کشی کرلی

0

گرپور(اے ون نیوز ) نوجوان جوڑے نے درخت کے ساتھ پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے دھمبولا کے نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ خودکشی کر لی۔ خو د کشی سے قبل نوجوان لڑکے نے پولیس سٹیشن پر کال کی اور کہا کہ میں اپنی گرل فرینڈ کے ہمرا ہ خود کشی کرنے جا رہا ہوں ، دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا تھے گھر والوں کے اختلافات کے باعث دونوں نے ایک ساتھ خود کشی کرنے کا فیصلہ کیا۔

رات کے اندھیرے میں پولیس کو کال کرکے جوڑے نے کہا کہ ہم خود کشی کرنے جا رہے ہیں۔پولیس ایکشن لیتے ہوئے نوجوان کے گھر پہنچ گئی ۔ جو اپنے گھر موجود نہ تھا بعدازاں پولیس جوڑے کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ دونوں کی لاش درخت سے پھندا لگی ملی۔ واضح رہے بھارت میں خود کشی کی وارداتوں میں بڑھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ا س سے قبل پسند کی شادی کرنے والے دولہے نے چند گھنٹوں بعد خودکشی کرلی۔

بھارتی کی ریاست اتر پردیش کے شہر باریلی میں پیر کے روز ایک افسوسناک واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں دولہا نے پسند کی شادی کرنے کے با وجود چند گھنٹوں بعد خود کشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ بارات شادی کے بعد واپس آرہی تھی کہ دولہے نے چائے آرڈر کی اوراس کے بعد پراسرار طور پرلاپتہ ہو گیا ۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دولہے دشانت گیری کو بہت تلا ش کیا مگر ناکامی رہی، تھک ہار کر دشانت کے اہلخانہ نے دولہن کو اس کے گھر واپس بھیجتے ہوئے پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرادی ۔ تاہم چند کلومیٹر دور سے ہی دولہے کی پھندا لگی نعش مل گئی، پولیس افسر نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی کے اہلخانہ کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرانا چاہتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here