مردان: جائیداد کا لالچ، چچا زاد بھائی کی فائرنگ، بچی سمیت 5 افراد جاں بحق

0

مردان(اے ون نیوز) مردان میں جائیداد کے تنازے پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کر کے چچی اور 3 کزنز سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

جائید کے لالچ میں خون سفید ہوگیا۔ مردان کے علاقے گوجر گڑھی نوے کلی میں 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ چچازاد بھائیوں نے فائرنگ کر کے چچی اور 3 کزنزسمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔

ملزمان نے مقتولین کو گھر میں گھس کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، مرنے والوں میں 55 سالہ شازیہ اس کے 3 بیٹے اور کمسن نواسی شامل ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، 5 افراد کے قتل پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here