مریض کی آنتوں سے چمچ، ٹوتھ برش، انگوٹھی اور زنجیریں برآمد

0
49

قاہرہ(اے ون نیوز) مصر میں ڈاکٹروں نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک ذہنی مریض کے پیٹ سے چمچوں، کانٹوں اور زیورات سمیت مختلف اشیا نکال لیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں 20 سالہ نوجوان کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی، ایکسرے کرنے پر انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں چمچ، سونے کی انگوٹھی اور زنجیریں موجود ہیں۔

آپریشن کے دوران اس کی آنتوں سے 20 چمچے اور کانٹوں کے علاوہ 6 ٹوتھ برش، سونے کی انگوٹھی، کئی زنجیریں اور بعض عجیب اشیا نکال لی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here