مسلمانوں کےبائیکاٹ سےفرانس کو کتنے ارب ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے؟اعداد و شمار سامنے آ گئے

0

پیرس(اے ون نیوز)مسلمان ممالک کی جانب سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ سے فرانس کی معیشت کو 100 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق فرانس ہر سال 100 ارب ڈالر کی مصنوعات مسلم ممالک کو برآمد کرتا ہے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام مخالف بیان اور گستاخانہ خاکوں کے بعد کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہے۔فرانسیسی اشیاءکے بائیکاٹ کا اعلان سب سے پہلے ترک صدر کی جانب سے کیا گیا تھا جس کے بعد اس وقت کویت، اردن اور قطر سمیت کئی ممالک کے سٹورز سے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا ہے۔

جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس فیصلہ، پیپلز پارٹی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا
حال ہی میں ترک خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی جانب سے ڈیٹا مرتب کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر تمام تر مسلم ممالک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیں گے تو اس سے فرانس کی معیشت کو کتنا نقصان ہو سکتا ہے۔

مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق فرانس ہر سال 100 ارب ڈالر کی مصنوعات مسلم ممالک کو برآمد کرتا ہے، اس لیے اگر تمام مسلم ممالک میں فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا جائے گا تو اس سے فرانس کی معیشت کو ایک سال میں ہی 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here