مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے داماد کو حراست میں لے لیا گیا

0
59

لاہور (اے ون نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے داماد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کے داماد احمد شہریار کو احاطہ عدالت سے حراست میں لیا گیا ۔ احمد شہریار کو فیصل آباد پولیس نے گرفتار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ احمد شہریار پر فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ احمد شہریار اپنے سسر رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے لیے عدالت آئے تھے جہاں ان کو حراست میں لیا گیا ، احمد شہریار کی گرفتاری پر وکلا پولیس سے گتھم گتھا ہو گئے اور ان کو چُھڑانے کی کوشش کی لیکن پولیس انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here