معروف اداکارہ نے چھریاں مارکراپنی ماں کو قتل کردیا

0

نیویارک(اے ون نیوز)ہالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والی معروف اداکار ہ نے اپنی ماں کو چھریاں مارکرقتل کردیا۔38سالہ اداکارہ نے حیران کن وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے خود کو بچانے کیلئے اپنی ماں کی جان لی۔

ہالی وڈ کی مشہور فلم کیپٹن امریکہ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مولائی فٹز گیرالڈکی والدہ 68 سالہ پیٹریکا فٹز گیرالڈکی لاش ریاست کینساس میں واقع ان کے گھر سے گزشتہ برس بیس دسمبر کو ملی تھی۔جس کے بعد اکتیس دسمبر کو پولیس نے مولائی کو شک کی بنیاد پرگرفتار کیاگیاتھا۔

مولائی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں قتل کااعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے خود کو بچانے کیلئے ماں کو قتل کیا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق مولائی نے قتل کے ہی کے دن بارہ بجے ایمرجنسی سروس کو فون کردیاتھا۔جب پولیس وہاں پہنچی تو مولائی کی والدہ فرش پر پڑی ہوئی تھیں جبکہ ان کی گردن میں ایک چھری لگی ہوئی تھی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق مولائی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی ماں نے اس پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اس کے پاس اپنی ماں کو قتل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچاتھا۔

مولائی کے مطابق اس نے ویکیوم کے پائپ کی مدد سے اپنی ماں پر حملہ کیااور پھر اس کے ہاتھ سے چاقو چھین کر اسی کو گھونپ دیا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس ماں اپنے ارادے سے باز نہیں آرہی تھی اس لئے اس نے اسے قتل کیا۔

دوسری جانب پولیس ریکارڈ کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے یہ محسوس ہوکہ ان کی والدہ نے چاقو سے حملہ کیاہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here