معروف مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار

0

کراچی (اے ون نیوز)معروف مزاح نگار انور مقصود کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ انور مقصور کاٹیسٹ چندروز پہلے مثبت آیااب طبیعت بہتر ہے ،ٹیسٹ مثبت آنے پر انور مقصودکا گھر پر علاج جاری ہے۔

دوسری جانب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ ملک کے معروف دانشور انور مقصود کی صحت یابی کےلئے دعا کی جائے۔انکا کہنا تھا کہ مزاح نگار و دانشور انور مقصود شدید علیل ہیں، تمام اہل وطن ان کی صحتیابی کےلئے دعا کریں۔ انور مقصود ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران ان کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here