معروف پاکستانی ٹک ٹاک سٹارجنت مرزا نےعمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

0

لاہور (اے ون نیوز) معروف پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے وزیراعظم عمران خان کو فالورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا، عمران خان کے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالورز کی تعدا ایک کروڑ 33 لاکھ سے زائد ہے تاہم ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی ٹک ٹاک پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیال رہے کہ جنت مرزا ایک کروڑ 37 لاکھ فالورز کے ساتھ ساتھ 16 لوگوں کو فالو بھی کرتی ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کسی اکاؤنٹ کو بھی فالو نہیں کرتے، انہوں نے چند ماہ قبل ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا تھا، قبل ازیں وہ اپنی پارٹی، خیراتی ہسپتال اور پارٹی رہنماؤں کو فالو کرتے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here