مفتی عبدالقوی میرا ٹارگٹ تھے، سب کچھ باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیا، حریم شاہ

0

لاہور (اے ون نیوز) ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی ویڈیو باقاعدہ منصوبہ بندی سے بنائی تھی ۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ مفتی عبدالقوی میرا ٹارگٹ تھے، میں نے پوری منصوبہ بندی سے ویڈیو بنائی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ان کو تھپڑ نہیں مارا تھا، میری ویڈیو میں ان کو تھپڑ مارنے والی میری کزن تھی ۔

ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ مفتی عبدالقوی کی پٹائی پلان بناکر کی ، حریم شاہ نے بتایا کہ مفتی عبدالقوی کو میں نے نہیں میری کزن نے تھپڑ مارا تھا۔مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی لڑکی حریم شاہ کی کزن عائشہ شاہ نے بتایا کہ وہ سافٹ ویئر انجینئر ہیں اور مفتی عبدالقوی سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی تاہم مفتی عبدالقوی نے غلط بات کی اسلیے انہیں مارا۔

حریم شاہ کہنا تھا کہ ان کا یہ عمل ان کی والدہ کو پسند نہیں آیا، ٹاک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے ڈانٹا انہوں نے کہا اب یہ رہتا تھا یہ بھی کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کھانے کی میز پر مفتی عبدالقوی حریم شاہ سے کہتے سنائی دے رہے ہیں ک آپ میرے ساتھ پارٹی پر چلیں، وہاں پر کئی قسم کے مشروب ہوں گے ، میں سرخ مشروب پسند کرتا ہوں۔
ویڈیو کے مطابق حریم شاہ نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے تو مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ ایک نہیں کئی گرل فرینڈ ہوں گی، خواتین اعزاز سمجھتی ہیں کہ میری قربت ملے ۔ انہوں نے کہا کہ میری گاڑی میں 5 نشہ آور سگریٹ بھی موجود ہیں۔ حریم شاہ نے انہیں کہا کہ کیا آپ میرے ساتھ ڈانس کریں گے ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آپ میرے ساتھ پشاور چلیں ۔

یاد رہے کہ حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں اور حریم شاہ سے معذرت خواہ ہوں ، اگر کوئی جملہ غلط نکلا تو اللہ کے حضور معافی مانگتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے ۔ سب لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ امن اور سکون سے رہیں۔ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ویڈیو میں ہی میں نے کہا کہ شراب نہیں پیتا، شراب پینا حرام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حریم شاہ کہتی رہی کہ اس نے جوتے مارے اور تھپڑ مارے ، تھپڑ حریم شاہ نے نہیں عائشہ نے مارا۔ ایک لڑکی آئی اور تھپڑ مار کرچلی گئی ۔ میں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے۔ حریم شاہ سے بھی معذرت خواہ ہوں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here