مفتی عبدالقوی کو زناٹے دار تھپڑ پڑ گیا،ویڈیودیکھیں

0

لندن(اے ون نیوز)سکینڈل کی زد میں رہنے والے مشہور مفتی عبدالقوی کو زناٹے دار تھپڑ پڑ نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،تھپڑ مارنے والی لڑکی سوشل میڈیا سٹاررحیم شاہ معلوم ہوتی ہے جو چند سال پہلے ہی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے،بیگو ایپ پر اس نے آنا شروع کیا تھا۔

تھپڑ کسی ہو ٹل کے کمرے میں مارا گیا ہے جہاں دو بیڈ بھی لگے ہوئے ہیں،ویڈیو چند سیکنڈ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی بیڈ پر بیٹھے ہوئے ہیں،لڑکی ان کو زور دار تھپڑ مار کر ایک طرف ہو جاتی ہے۔


ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دھڑا دھڑ شیئر ہو رہی ہے اور صارفین اسے دیکھ رہے ہیں،مفتی عبدالقوی کی اکثر لڑکیوں کی ساتھ سلفیاں شیئر ہوتی رہتی ہیںاور وہ تنقید کی زد میں بھی رہتے ہیں۔

مفتی عبدالقوی کی سب سے پہلے سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ اور اس کے بعد رحیم شاہ کے ساتھ بھی سلفیاں شیئر ہوتی رہی ہیں،جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں،سکینڈل کی وجہ سے ہی ان کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاستا ہے کہ خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں اور وہ بس اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔

خاتون کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب حریم شاہ نے خود ہی اعتراف کرلیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here