ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

0

لاہور(اے ون نیوز) پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور کرس لین نے کیا۔ دونوں اوپنرز نے 59 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس کے بعد کرس لین 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد فخرزمان بھی 19 رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔

محمد حفیظ بھی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 14 رنز بناکر عمران طاہر کا شکار بنے، کپتان سہیل اختر نے ملتان سلطانز کے بولرز کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی اور 34 رنز بنائے جس کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔

جواب میں ملتان سلطانز نے بیٹنگ کرتے ہوئے 139 کا مطلوب ہدف محض 16.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں شان مسعود نے 38 رنز اور روسو نے 32 رنز بنائے جب کہ عمران طاہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here