ملکی حالات کو ٹھیک کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں،چودھری شہزاد انور

0

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ کونسل جنوبی افریقہ کے صدر چودھری شہزاد انور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جمہوریت اور آئین کے لئے خطرہ ہے،ملکی حالات کو ٹھیک کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں،تحریک انصاف کی حکومت توطبقاتی،معاشی اور تعلیمی نظام کے ذریعے عام لوگوں کااستحصال کررہی ہے موجودہ حکومت کی غیر اطمینان بخش معاشی پالیسیوں کے باعث آئندہ سال 2020میں جی ڈی پی کی ترقی کی شرح 2.8 فیصد تک متوقع ہے جس کے باعث آئندہ سال 2020ءمیں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگاہے جس کی شرح 12 فیصد تک پہنچے کا خدشہ ہے۔ چودھری شہزاد انور نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی ٹیم کے پاس ابھی تک مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی موجود ہی نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here