مودی کا باپ بھی کشمیرکو خالی کرے گا،چوہدری بشیررٹوی

0

جنیوا(فرحت کاظمی)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین چوہدری بشیر رٹوی نے جنیوا ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہ رگ کو کوئی کاٹ نہیں سکتا بھارت کو کشمیر خالی کرنا ہو گا۔بھارتیہ جنتا پارٹی جب سے اقتدار میں آئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں خصوصی آئینی حقوق واپس لینے کے لئے مسلسل کوشاں رہی۔حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کشمیریوں کے اُمیدوں اور تمناؤں کا مرکز ہیں۔

جموں و لداخ کو بھارت میں ضم کر کے کشمیراور پاکستان کے رشتے کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان میں برسر اقتدار موجودہ حکومت کے بہترین پالیسیوں کے باعث جلد بھارت کو کشمیر خالی کر کے کشمیریوں کو آزادی دینا ہو گی۔اُنھوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک جسم کی مانند ہیں۔مودی کا باپ بھی کشمیر کو خالی کریگا۔افواج پاکستان امن سے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتی ہے۔

بھارت یاد رکھے پاکستانی فوج اُس کا سارا غرور خاک میں ملا دیگی۔اُنھوں نے کہا کہ بھارت حریت پسندوں کو دہشت گرد قرار دے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی جیسے کالے قانون کی آڑ میں کشمیری عوام کی نسل کشی کررہا ہے۔5 اگست 2019 کو بھارت میں برسراقتدار انتہا پسند ہندو جماعت ” بھارتیہ جنتا پارٹی ” نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 A کو آئینی ترمیم کے ذریعے ختم کرکے ریاست جموں و کشمیر کو بھارتی صوبے کا درجہ دے دیا۔

اس کے علاوہ وادی کو لداخ اور جموں و کشمیر میں بھی تقسیم کردیاگیا اور غیرریاستی باشندوں کو وادی میں جائیداد کی خریدوفروخت کی اجازت دے کرجموں وکشمیرمیں ہندوؤں کی آبادکاری کی راہ ہموارکردی۔لیکن بھارتی حکمرانوں کو سمجھنا ہو گا کہ پاکستان امن و سلامتی کا متمنی ہے اگر زیادہ مجبور کیا گیا تو سارا غرور خاک میں ملا دیا جائیگا۔گزشتہ روز جموں اور لداخ کو بھارت میں ضم کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کشمیری قوم کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی دلوانے میں کردار ادا کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here