مہندرہ سنگھ دھونی کی اہلیہ کی سالگرہ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شرکت

0

دبئی(اے ون نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے دبئی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی اہلیہ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

مہندرہ سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے گزشتہ جمعرات کو دبئی میں اپنی 32ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر شعیب ملک،ثانیہ مرزا اور انکی بہن انعم بھی موجود تھیں۔ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایم ایس دھونی اور انکی اہلیہ کے ہمراہ گروپ فوٹو شیئر کی، جس میں تمام افراد خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here