مہوش حیات کو کیسا شوہر چاہیے ؟ پہلی مرتبہ اداکارہ نے اپنے دل کی بات بتا دی

0

کراچی(اے ون نیوز) اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں ایک شو کے دوران اپنے خوابوں کے شہزادے کے بارے میں بتایا ہے۔

یوٹیوب چینل ناشپاتی سے نشر ہونے والے آن لائن شو ”بائے دا وے“ کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن میں مہوش حیات انٹرویو دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔میزبان نے مہوش حیات سے ان کے مستقبل کے شوہر کے حوالے سے پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ کا خوابوں کا شہزادہ کیسا ہونا چاہیے؟ جس پر مہوش حیات نے جواب دیا کہ اس شخص کا قد لمبا ہونا چاہیے، گورا چٹا نہ بھی ہو تو چلے گا لیکن اس شخص کی پرسنالٹی اچھی ہونی چاہیے، اس میں مردانہ وجاہت ہونی چاہیے۔مہوش حیات کا جواب سن کر شو کی میزبان نے کہا آپ کے خیال کے مطابق ایک شخص ہے ایسا اور وہ گزشتہ ہونے والے الیکشن میں پہلی بار پارلیمنٹ کا ممبر بنا ہے۔

مہوش حیات نے پوچھا کون ہے وہ شخص؟ جس پر میزبان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا وہ شخص بااثر اور نوجوان ہے جس پر مہوش حیات نے اندازہ لگاتے ہوئے بلاول بھٹو کا نام لیا۔ جس پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نام نہیں لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here