مہوش حیات کی اہل خانہ سمیت عمرے کی ادائیگی

0

لندن(اے ون نیوز)صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح اہل خانہ سمیت عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔مہوش حیات سے قبل اداکارہ وینا ملک، اداکارہ نور اور منال خان سمیت دیگر اداکارائیں بھی عمرے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔

اداکاراؤں کے علاوہ متعدد پاکستانی اداکار و شوبز شخصیات بھی عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔مہوش حیات نے عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے بھی عمرے سعادت حاصل کرلی۔

تصویر میں اداکارہ کے ساتھ ان کے بھائی دانش حیات اور ان کی والدہ رخسار حیات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر میں جہاں مہوش حیات نے خود کو حجاب اور عبایہ سے ڈھانپ رکھا ہے وہیں وہ ہاتھ میں تسبیح بھی تھامے ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے عمرہ کی ادائیگی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی گزارش کی۔عمرے کی ادائیگی سے قبل مہوش حیات نے اپنے بھائی دانش حیات کو سوشل میڈیا پر مبارک باد بھی تھی اور ان کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here