میری نئی فلم کی کاسٹ آئندہ ہفتے مکمل ہوجائے گی،نگارچودھری

0

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ نگار چودھری نے کہا ہے کہ وہ جلد فلم کی عکسبندی کے لیے بیرون ملک روانہ ہورہی ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری نئی فلم کی کاسٹ آئندہ ہفتے مکمل ہوجائے گی جس کے بعد ہم عکسبندی کے لیے دبئی اور ملائشیا روانہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میں سٹیج کے ساتھ ساتھ فلم اور ٹی وی پر بھی بھرپورتوجہ دے رہی ہوں۔میر ا ڈرامہ ”ونگاں چڑھالو“کو بہت پسند کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ورسٹائل اداکارہ ہوں اور مجھے ہر شعبہ میں اپنے آپ کو منوانا ہے۔میری نئی فلم اُردو ہے جس کا نام ابھی فائنل نہیں کیاگیا ہم جب عکسبندی سے واپس لوٹیں گے تو پریس بریفنگ میں فلم کا نام سامنے لایا جائے گا۔نگار چودھری نے مزید کہا کہ اب پاکستان میں فلمی دور پھر واپس آرہا ہے اور جو بھی اچھی اور معیاری فلم بن رہی ہے اُسے خوب پسند کیاجارہا ہے اور اب تو ہماری انڈسٹری بھی کروڑوں کا بزنس کررہی ہے جس سے کئی نئے فلمسازوں کو حوصلہ ملا ہے اور وہ فلموں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here