میلانیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی طلاق،حقیقت سامنے آ گئی

0

واشنگٹن (اے ون نیوز) میلانیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی طلاق کی خبریں، امریکی خاتون اول کی سہیلیوں نے معاملے کی حقیقت بتا دی، میڈیا پر کچھ روز سے گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا، کچھ روز میلانیا کے وائٹ ہاوس چھوڑنے کی خبر سامنے آئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا طلاق لینے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد میلانیا ٹرمپ ایک ایک منٹ گن کر گزار رہی ہیں۔ امریکی خاتون اول نے وائٹ ہاؤس سے بے دخل ہونے کے بعد ٹرمپ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ یا ان کی اہلیہ کی جانب سے تو کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم اب میلانیا ٹرمپ کی سہیلیوں نے اس حوالے سے ردعمل دیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی قریبی سہیلیوں نے طلاق اور علیحدگی کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ امریکی خاتون اول کی سہیلیوں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہورہی، میڈیا پر پھیلانی جانے والی خبریں جھوٹی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کے بعد میلانیا کا اپنے شوہر سے طلاق لینے کا مطالبہ ایک افواہ ہے۔

دونوں مستقبل میں بھی ہمیشہ ساتھ رہیں گے، ان کا طلاق لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، اس طرح کی خبروں کی وجہ سے ہی لوگ میڈیا پر بھروسہ کرنا چھوڑ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کئی مرتبہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ صدر اور ان کی اہلیہ کے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ کئی مواقعوں پر میلانیا کو اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہاتھ پکڑنے سے گریز کرتے دکھایا گیا، اور اس بنیاد پر دعویٰ کیا گیا کہ دونوں میاں بیوی کے تعلقات خراب ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here