میٹرک کے رزلٹ کا اعلان آج کیا جائے گا، وزیر پنجاب ہائیر ایجوکیشن

0

لاہور(اے ون نیوز) میٹرک کے طلبا و طالبات کےلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ امتحانی بورڈ آج امتحانی نتائج کا اعلان کرے گا۔

وزیر پنجاب ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ میٹرک کے نتیجے (رزلٹ) کا اعلان آج شام پانچ بجے کیا جائے گا۔راجہ یاسر ہمایوں کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج میٹرک کے نتائج کا اعلان کریں گے۔

پنجاب میں گزشتہ سال جب میٹرک کے امتحانی تنائج کا اعلان کیا گیا تھا تو اس کے مطابق طالبات نے میدان مار لیا تھا جبکہ لاہورکے کسی بھی سرکاری سکول کے طالبعلم نے پہلی دو پوزیشنوں میں سے کوئی پوزیشن حاصل نہیں کی تھی۔

تعلیمی بورڈ لاہور کے اعلان کے تحت سائنس گروپ کے نتائج میں دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ دوسری پوزیشن پر تین طلبہ آئے تھے جن میں انوشہ ذکریا، سید حسن عباس اور محمد عفان شامل تھے۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق اسی طرح تیسری پوزیشن بھی دو طالبات نے حاصل کی تھیں جن میں صبا اقبال اور سائرہ حیات شامل تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here