میکسیکو: وعدے پورے نہ کرنے پر میئر کو گاڑی میں باندھ کر شہرمیں گھمایا گیا

0

میکسیکو(اے ون نیوز)میکسیکو کے جنوبی علاقے کے میئر کو وعدوں کے مطابق کام نہ کرنے پر علاقہ مکینوں نے دفتر سے زبردستی باہر نکالا اور گاڑی میں باندھ کر شہر میں گھمایا جبکہ پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ریاست چیپاس کے قصبے سینتا ریتا میں میئر جارج لوئس ہرنانڈیز کو دفتر سے نکال کر شہر میں گھمانے پر 11 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق میئر جارج لوئس کو بظاہر کوئی زخم نہیں آئے تاہم انہیں بری طرح گھسیٹا گیا۔میکسیکو کے شہریوں کی جانب سے میئر پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کے مطابق سڑکیں بنانے اور دیگر کام کرنے کے وعدوں میں ناکامی پر پیش آیا۔حکام نے میئر پر حملے کے بعد ریاست میں سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کردی ہے۔

خیال رہے کہ میکسیکو میں منشیات فروش میئرز اور مقامی سیاست دانوں کو ان کے مطالبات پورے نہ کرنے پر اکثر نشانہ بناتے ہیں جبکہ شہریوں کی جانب سے اس طرح کے واقعات عام نہیں۔میئر جارج لوئس کا کہنا تھا کہ وہ اغوا اور قتل کی کوشش پر مقدمہ دائر کروں گا۔رپورٹ کے مطابق واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو میئر کو گھسیٹ کر عمارت سے باہر نکال رہے ہیں اور گاڑی کے پیچھے لگنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور رسی سے گاڑی میں باندھ کر گھمایا جارہا ہے۔

پولیس کی مداخلت کے بعد میئر کو شہریوں وے چھڑایا گیا اور انہیں لوگوں سے بچایا اس دوران تصادم سے کئی افراد زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ 4 ماہ قبل بھی ناخوش گوار واقعہ پیش آیا تھا جب لوگوں کا گروہ میئر کو دفتر میں تلاش کے باوجود نہ ملنے وہاں کچرا پھینک دیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جارج لوئس میئر کو انتخاب کے دوران حریف امیدوار کے حامیوں سے تصادم کے پر گرفتار کرگیا تھا لیکن ان کے خلاف ناکافی ثبوت کے باعث انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here