میں نجومی تو نہیں ، شہباز شریف کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ارکان ضمیر کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ نجومی نہیں کہ جیت کی پیشگوئی کرسکوں، حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے ایک سو دس فیصد پر امید ہیں۔ لیگی رہنما نے حیدر گیلانی کی ویڈیو کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پانچ چھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، آپ معلوم نہیں کس فوٹیج کی بات کر رہے ہیں۔

ادھر ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹا، چینی چوروں کا یہ ملک نہیں ہوسکتا، ڈھائی سال میں معیشت اور روزگار تباہ ہوا، کرپشن چوری اور نااہلی کے علاوہ حکومت نے کچھ نہیں کیا، تحریک انصاف کی یہ اقلیتی حکومت ہے، اتحادی الگ ہو جائیں تو حکومت کے پاس اکثریت نہیں رہے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحادی ایم این ایز اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے، عوامی نمائندوں سے حلقے کے لوگ کہتے ہیں یہ حکومت آٹا بجلی چور ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here