میں کسی سے نہیں ڈرتا،سب کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف کر دوں گا،شیخ رشید

0

راولپنڈی (اے ون نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا، آئی ایس پی آر سے رابطہ کیا ہے، سب کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف کر دوں گا، جمہوریت کو کوئی نقصان ہوا تو ان سب کو مرغا بن کر کان پکڑنا پڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن رہنماوں کی تنقید پر شدید ردعمل دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ زیادہ باتیں کیں تو ہر کسی کی خفیہ ملاقاتوں کی تفصیلات بتا دوں گا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے ایک ایک شخص کو جانتا ہوں جو عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرتا ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر سے بھی 2 مرتبہ رابطہ کیا ہے۔ جو لوگ مجھے باتیں سنا رہے ہیں وہ باز آ جائیں ورنہ بیچ چوراہے پر ہنڈیا پھوڑ دوں گا اور پھر سب کو دیگر ملاقاتوں کا احوال بھی معلوم ہوجائے گا۔

بلاول کیا سمجھتے ہیں وہ کیا ہم ہی نہیں ملیں گے اکثر ہم جاتے ہیں تو یہ پہلےسےاندربیٹھےہوتےہیں۔ مجھےزیادہ مجبور کیا گیا تو ساری ملاقاتوں کا ڈیٹا بتادوں گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے لے کر بلاول تک تمام سیاسی قائدین کو چیلنج کرتا ہوں کہ ایسے شخص کا نام بتائیں جو ملاقاتیں نہیں کرتا۔

پاکستان کے آرمی چیف سے ملنے میں برائی کیا ہے، میں نے کون سی غلط بات کی تھی جو طوفان کھڑا کردیا گیا، انہیں شرم نہیں آتی کیمرے کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہوتے ہیں۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ اگر مجھ سے متعلق غلط باتوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو مجبوری میں وہ ساری باتیں بتاؤں گا جنہیں سن کر سب حیران رہ جائیں گے۔ اپوزیشن والوں کو خبردار کر رہا ہوں کہ باز آ جاو ورنہ تم میں سے کوئی نہیں بچے گا، پارلیمنٹ سے قوانین منظور کروا چکے ہیں۔ خبردار کرتا ہوں کہ اگر جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو یہ سب مرغا بن کر کان پکڑ کر معافیاں مانگیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here