نئی دلی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک، متعدد زخمی

0

نئی دلی(اے ون نیوز) بھارتی دارالحکومت میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں واقع اسکول بیگ بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی حکام نے واقعے میں 43 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ کئی کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

نئی دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اتل گرگ نے میڈیا کو بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے، واقعے کے وقت فیکٹری میں 60 سے 70 افراد موجود تھے جو تمام کے تمام مزدور تھے، تمام افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے۔ آگ ایسے وقت جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here