ناز تھیٹر کے ڈرامہ ”جوائی میری ماں دا“میں سینئراداکارہ عابدہ بیگ شامل

0

لاہور(محمد بشیراحمد سے) ناز تھیٹر کے ڈرامہ ”جوائی میری ماں دا“میں سینئراداکارہ عابدہ بیگ کو شامل کرلیاگیا۔اداکارہ عابدہ بیگ کو ڈرامہ کے ماں کے مرکزی کردار میں پرفارم کرنا ہے ۔ڈرامہ کے مصنف وہدایتکار باقر حسین اور پروڈیوسر خان اعظم ہیں۔جوائی میری ماں دا کی دیگر کاسٹ میں دیاعلی،روحا نور،زینت،کاجل ، مجاہدرانا، الیاس احمد،وسیم ٹینشن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ اداکارہ عابدہ بیگ نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ معیاری کام جہاں بھی ہو اُسے سپورٹ کروں۔یہ ڈرامہ بہت محنت اور محبت سے تیار کیا گیا ہے جس کے تمام کرداروں کی پرفارمنس بہت شاندار ہے ۔اس وقت سٹیج کو اچھے مصنفین کی اشد ضرورت ہے کیونکہ سٹیج کی اصلاح اور بہتری ہوگی توفیملیز اس طرف رُخ کریں گی اور سٹیج کا بحران ختم ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here