ناسا کا خلائی جہازمریخ پر پہنچ گیا،کام کیا کرے گا؟تفصیلات سامنے آ گئیں

0

کیلیفورنیا (اے ون نیوز)ناسا کی جانب سے مریخ کی جانب روانہ کیا گیا روور (مریخی گاڑی) کسی مشکل کے بغیر مریخی سطح پر اتر گیا ہے۔

پاکستان وقت کے مطابق ایک بج کر 55 منٹ پر اس نے مریخی سطح کو چھوا۔اس کے بعد اسے مریخی فضا کے سب سے بڑی رکاوٹ یعنی بلند ترین درجہ حرارت سے گزرنا تھا اور ایک بج کر 50 منٹ پر یہ اس مرحلے سے بھی گزرگیا۔ اگلہ مرحلہ پیراشوٹ کھلنے کا تھا۔ اس دوران ناسا کے کنٹرول روم میں سکوت طاری رہا اور ماہرین سانس روکے تمام مراحل کو دیکھتے رہے۔ایک بج کر 53 منٹ پر اس نے پیراشوٹ کھول لیے جو ایک اہم مرحلہ تھا اور کنٹرول روم تالیوں سے گونج اٹھا۔

اگلے چند سیکنڈوں میں حرارتی شیلڈ الگ ہوئی۔ اس کے بعد ہی ریڈار نے اس کی منزل کو لاک کردیا جہاں اسے اترنا تھا۔ اس دوران 90 میٹر فی سیکنڈ کی ولاسٹی سے اس نے مریخ کا رخ کیا۔اس کے بعد مریخی سطح کا جائزہ لیا، اس کی پشت کی شیلڈ الگ ہوئی اور قوت لگا کر جہاز نیچے تک گیا۔ یہ تمام عمل ایک بج کر 55 منٹ پر مکمل ہوگیا۔ گیارہویں عمل میں روور یا گاڑی ہوائی کرین سے الگ ہوگئی اور ایک بج کر 56 منٹ پریزرونس خلائی گاڑی مریخی سطح پر جااتری جسے ٹچ ڈاؤن کا نام دیا گیا۔واضح رہے کہ یہ ناسا کا پہلا منصوبہ ہے جو مریخی سطح سے مٹی اور پتھر کے نمونے بھی جمع کرے گا اور مستقبل میں انہیں زمین تک لایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here