نوازشریف کے فوج مخالف بیانیے کو مسترد کرتے ہیں،حمزہ امین

0

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما حمزہ امین نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے جس نے اس پاک دھرتی کی حفاظت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،اپنا آج ہمارے کل پر قربان کرنے والوں کے خلاف انگلی اٹھانے والوں کے ہاتھ کا ٹ ڈالیں گے۔

پاکستانی قوم پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا ہے پاک فوج سب سے آگے رہی ہے،سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کسی بھی قدرتی آفت میں سب سے پہلے فوج ہی پہنچی ہے،انہوں نے اس ملک کو لوٹنے والوں کو شرم آنی چاہئے،نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دئےے ہیں،دشمن ہمیں آپس میں لڑا کر پاکستان کو بھی شام،عراق بنانا چاہتا ہے لیکن ہم دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں گے

حمزہ امین نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا فوج مخالف بیانیہ ہر محب وطن پاکستانی مسترد کرتا ہے،پوری فوج پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ہم دیار غیر میں مقیم پاک فوج کے ساتھ ہیں،عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،انشاءاللہ پاکستان ایشیا کا ٹائیگر عمران خان کی قیادت میں ہی بنے گا،پاکستان کی معیشت درست پٹڑی پر چڑھ گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here