نواز شریف کا نام بدستورای سی ایل میں شامل،عدالتی احکامات دیکھا کرجاسکیں گے

0

اسلام آباد(اے ون نیوز) نواز شریف کا نام بدستور ای سی ایل میں شامل، سابق وزیر اعظم عدالت کے احکامات دیکھا کر جاسکیں گے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہی رہے گا، سابق وزیراعظم کو صرف ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت ملی ہے، قانون کے تحت میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہی رہے گا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کو ابھی تک ائیر ایمبولینس آمد کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر عدالت سے ریلیف ملنے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کل بیرون ملک علاج کے لیے روانگی متوقع ہے۔ قطر سے ائیر ایمبولینس بھی 19 نومبر کی صبح ہی لاہور پہنچے گی، سابق وزیراعظم کو سفر کے قابل بنانے کے لیے ادویات میں ردوبدل کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here