نواز شریف کو 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت مل گئی

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔ یہ اجازت چار ہفتوں کیلئے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ میاں نواز شریف کو چار ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔ انھیں صحت کے بڑے مسائل درپیش ہیں، ان کے دل کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق انھیں سٹروک بھی آیا تھا۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 25 سے 30 ہزار تک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کیلئے 7 ارب شورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا۔ وفاقی حکومت آج احکامات جاری کر دے گی جس کے بعد نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here