نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر بلوچستان حکومت کا مشن ہے ،عمران گچکی

0

کوئٹہ(اے ون نیوز)بلوچستان گورنمنٹ کے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز میرعمران گچکی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے انقلابی پروگرام شروع کئے ہیں یہ انقلابی پروگرام نوجوانوں کے خوابوں کو تعبیر دیں گے،

نوجوانوں کی ترقی پر جتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی ملک اتنی ہی ترقی کرے گا، ہم نوجوانوں کو ترقی کے عمل کا حصہ بناکر ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کوئٹہ میںوائس آف ایشیا کے نمائندہ خصوصی آغا سید حیدر شاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان میر عمران گچکی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کےلئے مختلف کھیلوں کے ایونٹس منعقد کروارہے ہیں ان سپورٹس ایونٹس میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

ہمارا مقصد سپورٹس ایونٹس کے ذریعے مختلف کھیلوں کانیا ٹیلنٹ سامنے لاکر انہیں بہترین سہولتیں فراہم کرکے گروم کرنا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑی اپنے شاندار کھیل سے نیشنل گیمز میں صوبے اور انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک وقوم کانام روشن کریں۔ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان میر عمران گچکی نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں،نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر بلوچستان حکومت کا مشن ہے، بلوچستان حکومت نوجوان نسل کی محنت، دیانتداری اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کررہی ہے تاکہ ان کے کردار کو معاشرے کی فلاح اورقومی مفاد سے ہم آہنگ کیا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here