نوجوان امریکی اداکارہ کی پراسرارموت

0

نیو یارک(اے ون نیوز)معروف امریکی ٹی وی ’ایم ٹی وی‘ کے ایک ریئلٹی شو میں پیش ہونے والی 23 سالہ اداکارہ کی پراسرار موت نے سب کو افسردہ کردیا۔

’فاکس نیوز‘ کے مطابق ایم ٹی وی کے ڈیٹنگ ریئلٹی شو سیریز’آر یو دی ون‘ میں پیش ہونے والی اداکارہ 23 سالہ الیکس ایڈی ریاست ویسٹ ورجینیا میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کی موت کن وجوہات کی بنا پر ہوئی تاہم ریسکیو اہلکاروں کو پڑوسیوں نے دل کے عارضے سے لڑکی کی موت کی اطلاع دی تھی۔

رپورٹ میں ایک اور شوبز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیس نے اداکارہ کی پراسرار موت کی تفتیش شروع کردی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ الیکس ایڈی کی موت طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی ہوگی۔


الیکس ایڈی کی موت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے ذہنی سکون کے حوالے سے پوسٹس شیئر کرتی دکھائی دیتی تھیں۔

الیکس ایڈی کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے ٹوئٹر پر متعدد بار اپنے پرسکون ہونے کی پوسٹس شیئر کی گئیں اور گزشتہ برس اکتوبر میں ہی انہوں نے منگنی کرنے کا اعلان ہی کیا تھا۔

تاہم منگنی کے فوری بعد انہوں نے اپنے منگیتر کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردیا تھا جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ ان کی منگنی ختم ہوچکی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

View this post on Instagram

When it’s 6:30 and the woods start to glow ✨

A post shared by Alexis Eddy (@lexoquence) on


الیکس ایڈی کی اچانک موت پر ایم ٹی وی انتظامیہ سمیت ان کے ساتھی اداکاروں نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں ایک پرسکون اور بہترین اداکارہ قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here