نیب لاہورمیں ملزمان کیلئے نمازعید کا اہتمام،خصوصی پکوانوں سے تواضع

0
113

لاہور(اے ون نیوز) عید کے موقع پر نیب لاہور میں زیرحراست ملزمان کے لیے نماز عید کی ادائیگی کا خصوصی اہتمام، ملزمان کی خصوصی پکوانوں سے تواضع بھی کی گئی۔نیب لاہور میں زیر حراست ملزمان کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ ملزمان کے لیے نماز عید کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا اور اِن کی خصوصی پکوانوں سے تواضع کی گئی۔

نیب لاہور کے ترجمان کے مطابق اِس موقع پر ملزمان کے اہل خانہ کو بھی ملاقات کے لیے بھی زیادہ وقت دیا گیا۔ سب جیل میں قید مریم نواز شریف کے لیے بھی خصوصی پکوان تیار کرائے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here