نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت کا ایک اور وار،نیپرا نے بجلی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔سی بی بی اے نے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ،اضافے کااطلاق صرف اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا،صارفین پر 4 ارب 40 کروڑ روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپراکاکہناہے کہ اضافے کااطلاق ڈسکوز کے تمام لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here