واٹس ایپ کا نیا فیچر! کیا آپ کو معلوم ہے؟

0

لاہور(بشیر احمد )واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور نیا فیچر متعارف کردیا گیا ہے جو کہ واقعی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کئے جانے والے اس نئے فیچر کے متعلق آپ کو بتاتے چلیں کہ اس فیچر کی مدد سے کسی بھی چیٹ کو میوٹ کیا جاسکتا ہے۔

یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے کارآمد ہوگا جو اسپام میسجز کی بھرمار کرنے والے افراد یا گروپس سے تنگ رہتے ہیں۔آل ویز میوٹ نامی اس فیچر پر گزشتہ کئی ماہ سے کام ہورہا تھا اور اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here