ورون دھون کی شادی کے ‘سنگیت’ پر کون کونسے بھارتی ستارے پرفارم کریں گے؟

0

ممبئی(اے ون نیوز)بالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون کی ڈیزائنر نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز آج ‘سنگیت نائٹ’ سے ہو گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج علی باغ میں شاہی طرز پر قائم کیے مینشن ہاؤس میں اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی سنگیت کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون اور نتاشا دلال کے سنگیت پر کرن جوہر، ورون کی پہلی کو اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ، ارجن کپور اور جھانوی کپور پرفارم کریں گے۔

ورون دھون کی شادی کی تمام تر تقریبات میں فون کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ نتاشا دلال نے پہلے ہی سختی سے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتی کہ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوں۔

خیال رہے کہ اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال 24 جنوری یعنی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے جبکہ ان کی شادی میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان، کترینہ کیف اور جیکلین فرنینڈز سمیت متعدد شخصیات شرکت کریں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here