وزیر اعظم نے فیصل واڈا کی کسی بھی ٹاک شو میں شرکت پر پابندی عائد کردی

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے نجی چینل کے پروگرام میں فوجی بوٹ لانے پر وفاقی وزیر فیصل واڈا پر کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کے لیے شرکت پر پابندی عائد کردی۔

اس ضمن میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں تصدیق کی کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت بھی طلب کرلی۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ‘وزیراعظم نے فیصل واڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کے لیے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے’۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کو نجی چینل کے پروگرام میں ‘فوجی بوٹ’ لانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

دوران گفتگو صورتحال اس وقت انتہائی مضحکہ خیز ہوگئی جب فیصل واڈا نے ‘فوجی بوٹ’ میز پر رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ‘مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے لیٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے’۔

انہوں نے کہا تھا کہ ‘یہ ہے آج کی جمہوری مسلم لیگ، لیٹ کر چوم کر بوٹ کو عزت دو’۔


اس موقع پر پروگرام کے میزبان کاشف عباسی نے کہا تھا کہ ‘میں تو سمجھا کہ آپ بندوق لے آئے ہیں، یہ تو بندوق سے بھی زیادہ خطرناک چیز لائے ہیں۔’

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here