وزیر اعلی عثمان بزدار کے نوٹس پر انتظامیہ متحرک، بچوں پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار

0

اوکاڑہ(اے ون نیوز) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں کمسن بچوں پر انسانیت سوز تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا اور ان کے نوٹس پر انتظامیہ حرکت میں آئی اور بالآخر تشد د کرنیوالے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ماں سے ملنے کیلئے جانے والے کمسن بھتیجوں کو چچا الٹا لٹکا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی ہے اور بچے اپنی والدہ سے ملنے گئے تھے، سفاک ملزم کے تشدد سے بچے تڑپتے رہے۔ زاروقطار روتےرہے-وزیر اعلی کے نوٹس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ملزم کو فوری گرفتارکرلیا گیا جبکہ اسسٹ کمشنراوکاڑہ کی زیرنگرانی افسوسناک واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کے متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے فوری رابطہ کریں.

یادرہے کہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 40 فور ایل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص دو کمسن بچوں کو دیوار سے لٹکا کر تشدد کررہا ہے۔ دونوں بچے کوئی اور نہیں بلکہ اس کے سگے بھتیجے بتائے جارہے ہیں جن کی عمریں 2 سے 5 برس ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کی ماں سسرال سے روٹھ کر میکے چلی گئی ہے، دونوں بچوں کا جرم یہ تھا کہ وہ ماں کی محبت میں اس سے بغیر اجازت ملنے چلے گئے تھے۔ وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس افسران کے نوٹس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here