ٹرمپ حامیوں سے خطاب میں آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں اور انتظامیہ کی نقلیں اتارتے رہے

0

واشنگٹن (اے ون نیوز) اوٹ پٹانگ حرکتوں سے وجہ شہرت رکھنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بار تو حد ہی کردی، اپنے حامیوں سے خطاب میں آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں اور انتظامیہ کی نقلیں اتارتے رہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بات تو سب مانتے ہیں کہ وہ خاصے کھلے ڈلے انسان ہیں جو دل میں آئے کہہ دیتے ہیں چاہے وہ ان کے منصب کے منافی ہی کیوں نہ ہو اور اب کی بار انکا نشانہ بنی ہے آسکرزایوارڈ یافتہ جنوبی کورین فلم پیراسائٹ۔

ٹرمپ نے کولوراڈو میں اپنے حامیوں سے خطاب میں جنوبی کوریائی فلم کا خوب مذاق اڑانے کیساتھ ساتھ اپنے حلیف جنوبی کوریا کو بھی کھری کھری سنادیں۔

ٹرمپ کے کاری لفظی وار سے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے امریکہ کے معروف اداکار براڈ پٹ بھی نہ بچ پائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہونے سے پہلے امریکی شوبز انڈسٹری کی جانی پہچانی شخصیت تھے ،مقابلہ حسن،ڈبلیو ڈبلیو ای سمیت کئی ایونٹس کے منتظم بھی رہ چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here