پابندی قبول نہیں،پی ڈی ایم کا پشاور میں دما دم مست قلندر کا اعلان

0

لاہور(اے ون نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ضرور ہوگا، حکومت سے اجازت کی ضرورت نہیں، انہیں صرف آگاہ کیا، حکومتی کورونا سے موت کا 100فیصد خطرہ ہے، اس کو جانا ہوگا۔

دوسری جاب ترجمان مسلم لیگ نون مریم ارنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی تباہی عمران خان کی مجرمانہ لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسی کا نتیجہ ہے، عمران خان کی ریک لیس پالیسی کا نتیجہ آٹا، چینی دوائی، بجلی، گیس چوری کی شکل میں عوام بھگت رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی کرپٹ پالیسی عوام کا روٹی روزگار کاروبار کھا گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا خارجہ پالیسی سے سقوط کشمیر ہوا، معاشی پالیسی نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، عمران خان جان لیں کہ کورونا کے پیچھے چھپنے سے پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں رُکے گا، جلسہ مقررہ دن، وقت اور مقام پر تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہو کر رہے گا، عوام عمران خان کی سیلیکٹڈ نالائق، نا اہل اور کرپٹ حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here