پابندی کے باوجود ٹک ٹاک کا استعمال جاری مگر کیسے؟

0

لاہور (اے ون نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کئے جانے کے باوجود بھی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے ذریعے ملک میں اس کا استعمال جاری ہے جس کے باعث ان سافٹ وئیرز پر پابندی عائد کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے لاہور نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹک پاک پر پابندی کے باعث وی پی این سافٹ وئیرز کے ذریعے اس کے استعمال کے بعد وی پی این سافٹ وئیرز پر پابندی عائد کرنے کیلئے بھی عدالت سے رجوع کر لیا گیا ہے اور درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کر دی تھی اور ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ بلاک کر دی گئی ہے، یہ اقدام اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے پر اٹھایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here