پاسپورٹ ختم،سعودی عرب کا 2020میں عازمین کو ”سمارٹ حج کارڈ“جاری کرنے کا اعلان

0
102

ریاض ( اے ون نیوز ) سعودی عرب میں اگلے حج سیزن کے موقع پر ہر حاجی کو پاسپورٹ کی جگہ ”سمارٹ حج کارڈ“جاری کر دیا جائے گا جس کے ہوتے ہوئے حاجیوں کو سعودی عرب میں قیام کے دوران پاسپورٹ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ سعودی اخبار نے وزارت حج و عمرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سمارٹ حج کارڈ کے ہوتے ہوئے حاجیوں کو سعودی ایئر پورٹ پر اپنا پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔دراصل یہ سمارٹ کارڈ ایک قِسم کا شناختی کارڈ ہو گا جس میں حاجی کے مکمل کوائف، ویزے کی مدت، حج پیکیج کی تفصیلات، مکرمہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں رہائش کے مقامات، خیموں کی لوکیشن، صحت سے متعلق معلومات اور دیگر ضروری کوائف کا اندراج ہو گا۔ وزارت کے مطابق سمارٹ حج کارڈ کے حامل افراد کو مقدس مقامات کی زیارت کی خاطر ٹرین کی ٹکٹ لینے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔ جبکہ اپنے خیمے کا پتہ بھول جانے کی صورتگ میں کارڈ سکینر مشینوں سے اس کا پتا چلایا جا سکے گا۔ جبکہ اگر کوئی حاجی صحت کی خرابی کی وجہ سے بے ہوش ہو جائے تو طبی امداد کے عملے یا ہسپتال والوں کو اس کی صحت سے متعلق تمام سابقہ ریکارڈ بھی اس سمارٹ کارڈ کی مدد سے مِل جائے گا۔ یہی نہیں، بلکہ سمارٹ کارڈ کے باعث کسی حاجی کے بارے میں یہ بھی پتا چل سکتا ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہے،وہ کب جمرات پ±ل گیا تھا، کتنی دیر میں رمی کی اور کتنی دیر میں طواف مکمل کیا۔ وزارت کے مطابق اس کارڈ کی بدولت غیر قانونی حج کا مکمل طور پر سدباب کیا جا سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here