پالتو کتے کا پیار سے چاٹنا مالک کی جان لے گیا

0

لندن(اے ون نیوز)دنیا میں بہت سے لوگوں کو پالتو جانور وں کا شوق ہوتا ہے اور وہ ان سے بے حد پیار بھی کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ پالتو جانور کا پیار کرنا آپ کے لیے خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔

آج ہم آپ کو ایسے شخص کے بارے میں بتائیں گے جنہیں ان کے پالتو کتے نے پیار کرتے وقت چاٹا اور یہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوگیا۔63 سالہ جرمن شہری کو ان کے پالتو کتے نے چاٹا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے پالتو کتے کے تھوک میں ایک خطرناک بیکٹیریا تھا جس کی وجہ سے انہیں انفیکشن ہوا۔63 سالہ شخص انفیکشن ہونے کے بعد تقریباً 2 ہفتے تک اسپتال میں زیرِ علاج رہا لیکن اس انفیکشن کی وجہ سے متعدد بیماریاں لاحق ہوگئیں جس میں نمونیا، شدید بخار اور خطرناک الرجی وغیرہ شامل تھی۔

ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اس شخص کو ’کیپنو سیٹوفیگا کینی مورسس‘ نامی انفیکشن ہوگیا تھا جو کہ عموماً کسی چیز کے کاٹ لینے سے ہوجاتا ہے جب کہ یہ انفیکشن جانور کے چاٹنے سے بھی پھیلتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص کو 3 دن سے نزلا تھا جب کہ اسے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی جس کے بعد اسے اسپتال لایا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی خراب ہوگئی اور اس کے پورے جسم پر زخم نما چیز اُبھر آئی جس میں شدید تکلیف بھی ہورہی تھی۔

ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ یہ انفیکشن اس شخص کے جسم میں اتنا پھیلتا گیا کہ اس کے گردے، جگر اور دل کو شدید متاثر کرنے لگا۔63 سالہ متاثرہ شخص اسپتال میں 16 دن زیرِعلاج رہنے کے بعد جسم کے تمام اعضاء کی حرکت بند ہونے کے باعث دم توڑ گئے۔

ڈاکٹر کے مطابق یہ جراثیم بہت ہی کم تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ نیدرلینڈ کے ایک مطالعے کے مطابق اس بیکٹیریا سے 10 لاکھ سے زائد آبادی میں سے ایک شخص متاثر ہوتا ہے اور دنیا بھر میں اس بیکٹیریا سے انفیکشن پھیلنے کے 28 سے 31 فیصد تک کیسز سامنے آئے ہیں۔

پالتو کتے کے چاٹنے سے جان لیوا انفیکشن سے متاثر ہونے والے شخص کا کیس یورپین جنرل آف کیس ان انٹرنل میڈیسن میں شائع کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here