پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ڈش کونسی ہے؟

0

لاہور(اے ون نیوز) بریانی پاکستانی نوجوانوں میں بھی نہایت مقبول ہے، 47 فیصد نے بریانی کو اپنی پسند قرار دیا، 13 فیصد پلاؤ، 10 فیصد پائے کے شوقین، حلیم، نہاری کی چوتھی اور پانچویں پوزیشن۔بریانی کو چاروں صوبوں کے باسیوں کی محبوب ترین ڈش کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ انکشاف گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں ہوا ہے۔ گیلپ پاکستان نے ایک سروے میں ملک بھر سے 12 سو سے زائد افراد سے ان کی پسندیدہ ڈش اور ناشتے کے بارے میں معلوم کیا تو ثابت ہوگیا کہ بریانی ہی وہ ڈش ہے جسے پاکستانی قوم کا من بھاتا کھانا کہا جا سکتا ہے۔

سروے میں شامل 1200 میں سے 47 فیصد افراد نے بریانی کو اپنی پسندیدہ ڈش قرار دیا۔ بریانی کے بعد عوام کی مقبول ترین غذا کی فہرست میں پلاؤ کا دوسرا نمبر تھا جسے 13 فیصد افراد نے منتخب کیا۔کڑاہی اور پائے کو 10، 10 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر دیکھا گیا۔ 5 فیصد مقبولیت کے ساتھ حلیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔نہاری نے پاکستانیوں کی مرغوب غذا میں پانچواں نمبر حاصل کیا۔ اس کے علاوہ 8 فیصد کھانے کے شوقین افراد نے دیگر نام لیے تاہم چار فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

جہاں تک مردوں اور خواتین میں پسندیدہ ڈش کا تعلق ہے تو 57 فیصد خواتین نے بریانی کو پسندیدہ ڈش قرار دیا جبکہ مردوں میں 41 فیصد نے بریانی کو مرغوب غذا قرار دیا۔بریانی نوجوانوں میں بھی نہایت مقبول ہے۔ 30 سال تک کی عمر کے افراد میں بھی بریانی نے دیگر کھانوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا اور 56 فیصد نوجوانوں نے بریانی کو پسندیدہ کہا۔

تیس سے 50 سال کی عمر کے لوگوں میں سے 42 فیصد کی زبان پر بریانی کا نام تھا جبکہ 50 سے زائد عمر کے 29 فیصد افراد نے بھی بریانی کو پسندیدہ قرار دیا۔
صوبوں کے حوالے سے بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 60 فیصد افراد نے بریانی کو سب سے زیادہ پسند یدہ قرار دیا۔ اس کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کی 48 فیصد آبادی کو بھی بریانی ہی پسند ہے۔سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی بریانی ہی سب سے زیادہ محبوب ڈش قرار دی گئی اور پنجاب کی 43 فیصد آبادی کو بریانی کا دلدادہ پایا گیا جبکہ صوبہ بلوچستان کے 28 فیصد افراد میں بریانی پسندیدہ غذا تھی۔

سروے میں عوام سے یہ بھی معلوم کیا گیا کہ وہ عام طور پر ناشتے میں کیا کھاتے ہیں؟ تو 44 فیصد افراد نے کہا کہ وہ ناشتے میں روٹی سالن کھاتے ہیں لیکن چائے پراٹھا بھی مقبولیت میں کسی سے کم نہیں جسے 38 فیصد عوام نے اپنا پسندیدہ قرار دیا۔عوامی ناشتے میں ڈبل روٹی اور بسکٹس 6 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ پاپے یا رس 3 فیصد اور حلوہ پوری کو صرف ایک فیصد افراد نے پسند کیا جبکہ ایک فیصد ہی نے دیگر نام لیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here