پاکستانی بچے نے چلتی ٹرین سے لوہا چوری کر لیا،ویڈیو دیکھ کر آپ فلم فاسٹ اینڈ فیورس کے سین بھول جائیں گے

0

کراچی(اے ون نیوز )پاکستانی بچے نے چلتی ٹرین سے لوہا چوری کر لیا،ویڈیو دیکھ کر آپ فلم فاسٹ اینڈ فیورس کے سین بھول جائیں گے

تفصیلات کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن پر جان خطرے میں ڈال کر ٹرین کے انجن سے ’ بریک بلاک‘ چوری کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ چلتی ٹرین کے انجن کے سائیڈ سے لٹک جاتا ہے، بچے نے جان خطرے میں ڈال کر انجن سے بریک بلاک نکال کے باہر پھینکا اور پھر بعد میں کہیں اتر گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے انجنوں سے دو روز سے بریک بلاک نکالنے کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ان بچوں کو باقاعدہ چوری کرنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔جس ٹرین سے بریک بلاک چوری ہوئے وہ لاہور سے کراچی جارہی تھی۔
……………….ویڈیو دیکھیں……………………

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here