پاکستانی نژاد لارڈ واجد خان آج ہائوس آف لارڈز میں حلف اٹھائیں گے

0

لندن (اے ون نیوز ) برنلے کے لارڈ واجد خان آج برطانیہ کے وقت بارہ بجے ہاؤس آف لارڈز میں اپنا حلف اٹھائیں گے ، ان کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے اور وہ پاکستانی مسائل اور کشمیر کی آزادی کے لیے بھی متحرک رہتے ہیں۔

لارڈ واجد خان اس سے قبل یورپی پارلیمنٹ کے سابق ممبر تھے اور اس وقت برنلے کے سب سے کم عمر میئر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

واجد خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہاؤس آف لارڈز میں بیٹھنے کا اعزاز حاصل ہونا تاریخی دن ہوگا ، میں اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، میں ہمیشہ برطانیہ کی ایک مضبوط آواز بن کر کام کروں گا ا اور انسانی حقوق سمیت ، آب و ہوا کی تبدیلی ، تعلیم اور صنفی مساوات پر اپنی کاوشیں جاری رکھوں گا، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید پختہ کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑوں گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here