پاکستانی گلوکار دوسری بارکورونا میں مبتلا

0

لاہور(اے ون نیوز)۔معروف گلوکار جواد احمد بھی دوسری بار کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں جواد احمد نے کووڈ 19 کی تشخیص کی تصدیق کی۔اس سے قبل نومبر 2020 میں جواد احمد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور 5 ماہ بعد ہی وہ دوبارہ اس بیماری کا شکار ہوگئے۔اس موقع پر جواد احمد نے سب کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سمجھداری سے کام لینے کی بھی تلقین کی تاکہ لوگ اپنے ارد گرد موجود افراد کو متاثر نہ کریں۔

اب جواد احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘مجھے دوبارہ کورونا ہوگیا ہے، مجھےنہیں پتاکہ اس بارمیں بچتا ہوں یا نہیں۔ ہاں میرےپاس اتنے پیسےضرور ہیں کہ بیماری بگڑنے پر مہنگا علاج کراسکتا ہوں’۔انہوں نے مزید لکھا ‘مگرسچ تو یہ ہےکہ جب میں اپنے ارگرد مسائل کا انبار دیکھتا ہوں تو ایسی دنیامیں فقط جیے چلے جانے کا بھی اب مزا نہیں’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here