پاکستانی ہیرو ہمایوں انور اور وقار احمد کو یونانی کبھی فراموش نہیں کر سکتے دونوں کو یونان کے بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا

0


یونان (نمائندہ خالد مغل) آج سے نو سال پہلے 6 اپریل 2012 کے دن دو نوجوان ہمایوں انور (18 سال) اور وقار احمد (33سال) جن کا تعلق پاکستان سے تھا ٹرین کی پٹریوں پر عمر رسیدہ یونانی جوڑے کی جان بچاتے ہوئے خود کو موت کی آغوش میں دیتے ہوئے اپنی جان کی بازی لگا گئے تھے۔

اس واقعہ کے بعد ان دونوں پاکستانی نوجوانوں کو یونان کے بڑے اکیدمیا آتھینون ایوارڈ Aκαδημία Αθηνών βράβευσε سے نوازا گیا تھا۔ یہ دونوں پاکستان کے سپوت نہ صرف اپنے ملک کیلئے قابلِ فخر ہیں بلکہ انہوں نے یونان کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ پاکستانی امن پسند اور بہادر قوم ہے اور یونان میں بسنے والے پاکستانی یونان کو اپنا دوسرا ملک سمجھتے ہیں اور بوقتِ ضرورت اس ملک کی خاطر سر دھڑ کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here