پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے یا نہیں؟بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فیصلہ سنا دیا

0

ڈھاکہ (اے ون نیوز) بھارتی دباﺅ یا حسینہ واجد کی پاکستان سے نفرت کا شاخسانہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بورڈ میٹنگ کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا گیا ہے۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے بورڈ میٹنگ کے بعد بتایا کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے نہیں جائیں گے، بورڈ نے فیصلہ حکومت کی ہدایات پر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستان میں صرف ٹی 20 سیریز کھیلنے کی اجازت دی ہے اس لیے پاکستان میں صرف ٹی 20 سیریز کھیل سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ فیوچر ٹور پروگرام میں شامل باہمی سیریز کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم نے جنوری، فروری میں تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن بی سی بی پہلے دورہ مختصر رکھنے کیلئے صرف ٹی 20میچزکی بات کرتا رہا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بدھ کو پہلے ٹیسٹ میچز اورٹی 20 میچز پھر کسی وقت کھیلنے کی پیشکش پر رضامندی کا اشارہ دے دیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here