پاکستان نے بی ایس ایف اہلکار کی لاش انڈین حکام کے حوالے کردی: آئی ایس پی آر

0

راولپنڈی(اے ون نیوز) پاکستان نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز اہلکار کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کر دی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سب انسپکٹر پارتوش منڈل مقبوضہ کشمیر میں ندی پار کرتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔ ڈوبنے والے بھارتی اہلکار کی لاش بہہ کر پاکستانی حدود میں آ گئی تھی۔بی ایس ایف نے پاک رینجرز سے لاش کی تلاش کی درخواست کی تھی۔ پاک رینجرز نے سرچ آپریشن میں بھارتی اہلکار کی لاش نکالی اور رائج فوجی طریقہ کار کے مطابق لاش بی ایس ایف کے حوالے کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here